لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Mamdani Unveils Plan to Ease Child Care Costs for Working Families

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے ورکنگ کلاس خاندانوں کے لیے ایک بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے ‘یونیورسل چائلڈ کیئر’ پروگرام کا ٹائم لائن جاری کر دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میئر نے بتایا کہ رواں سال موسمِ گرما (Summer) کے آغاز میں پہلے 2,000 بچوں (2-K seats) کے لیے درخواستیں کھولی جائیں گی، جن کی کلاسز کا آغاز خزاں (Fall) سے ہوگا۔

میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ رہائش کے بعد چائلڈ کیئر وہ دوسری بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے خاندان نیویارک چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “اس شہر میں 20,000 ڈالر کو چائلڈ کیئر کے لیے ایک ‘اچھی ڈیل’ سمجھا جاتا ہے، جو کہ مضحکہ خیز ہے۔”

درخواست دینے کی شرائط:
اس پروگرام کے لیے صرف دو بنیادی شرائط ہیں:

بچے کی عمر 2026 میں 2 سال ہونی چاہیے۔

خاندان کا مخصوص چار علاقوں (ڈسٹرکٹ 6، 10، 18، 23 اور 27) میں رہائشی ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار کی آمدنی، امیگریشن اسٹیٹس یا پیشے کی کوئی قید نہیں ہوگی۔

میئر کا ہدف ہے کہ اگلے چار سالوں میں یہ سہولت تمام نیویارکرز کے لیے دستیاب ہو۔ اس منصوبے کے پہلے دو سالوں کے اخراجات گورنر کیتھی ہوچول برداشت کریں گی، جبکہ مستقبل میں اس کے تسلسل کے لیے میئر نے امیر طبقے اور بڑی کمپنیوں پر ٹیکس بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔