لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ارجنٹائن کےکیریئرکاشاہکارحساب’رسید’کی شکل میں وائرل،’گوٹ ڈبیٹ’ہمیشہ کےلیےختم

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

میڈرڈ / بیونس آئرس: ارجنٹائن کے اسطوری فٹبالر لیونل میسی (Lionel Messi) کے شاندار اور لازوال بین الاقوامی کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک انوکھا انداز اپنایا گیا ہے، جس میں ان کی قومی ٹیم کے لیے تمام تر خدمات، اعداد و شمار اور ٹرافیاں ایک شاپنگ رسید (Receipt) کی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔

اس منفرد ڈیزائن میں میسی کے ارجنٹائن کے لیے 207 بین الاقوامی میچز اور 125 گولز کے تاریخی ریکارڈ کو درج کیا گیا ہے۔

رسید میں لیونل میسی کے وہ تمام بڑے بین الاقوامی اعزازات نمایاں کیے گئے ہیں جنہوں نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کے افق پر دوبارہ ممتاز کیا.

2021ء کوپا امریکہ (Copa América)، 2022ء فیفا ورلڈ کپ (FIFA World Cup) اور 2024ء کوپا امریکہ کی چیمپئن شپ کا اندراج۔

رسید کے مطابق میسی نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 6 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی، جن میں انہوں نے 21 گولز کیے، 23 میچز میں فتوحات حاصل کیں اور مجموعی طور پر 99 گول کرنے کے مواقع (Chances Created) پیدا کیے۔

اس یادگار خراجِ تحسین میں میسی کے توڑے گئے تمام تاریخی ریکارڈز اور دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کو متاثر کرنے کے لمحات کا بھی ذکر ہے۔ خصوصاً 2022ء کے ورلڈ کپ میں میکسیکو کے خلاف ان کے یادگار لانگ رینج گول اور انہیں کھیلتا دیکھ کر جذباتی ہونے والے مداحوں کے جذبات کو سراہا گیا ہے۔

رسید کی سب سے آخری لائن نے شائقینِ فٹبال کی تمام تر بحث کا خاتمہ کرتے ہوئے لکھا: “GOAT debate: settled (یعنی تاریخ کے عظیم ترین فٹبالر ہونے کا فیصلہ حتمی طور پر ہو چکا ہے)۔