Limited Edition NYC Jerseys Released Ahead of FIFA World Cup Matches

Editor News

نیویارک: نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجتے ہی فٹ بال کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے آمنے سامنے آتے ہی پورا شہر سرخ، پیلے اور سبز رنگوں سے رنگ گیا۔ اس پرجوش ماحول کے بیچ، نیویارک سٹی انتظامیہ نے جمعہ کے روز سے فٹ بال کے متوالوں کے لیے ایک خصوصی لمیٹڈ ایڈیشن جرسی لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ جرسی تین مختلف رنگوں (Colorways) میں متعارف کروائی جا رہی ہے، جسے شہری مین ہٹن میں سٹی ہال کے قریب واقع ‘نیویارک سٹی اسٹور’ (1 Centre Street) سے صبح 9 بجے سے خرید سکیں گے۔ اس جرسی کی قیمت تقریباً 50 ڈالر رکھی گئی ہے، اور ہر رنگ کی صرف 500 جرسیاں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

میئر نیویارک زہران کوامے ممدانی نے اس موقع پر کہا: “جرسی صرف کسی ٹیم کی حمایت کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ اس بات کا فخر ہے کہ آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کون ہیں۔ اس محدود ایڈیشن کے ذریعے ہم نیویارک کے باسیوں کے لیے ایک سستی جرسی پیش کر رہے ہیں جو نیویارک کے لوگوں نے خود اپنے شہریوں کے لیے تیار کی ہے۔” انہوں نے اس برانڈ ‘مازی’ (Mazzi) کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے شہر کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ ہر شہری کم قیمت پر اپنے شہر سے محبت کا اظہار کر سکے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی ٹیمیں اب 19 جولائی کو ہونے والے فائنل میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے خواب کے ساتھ اس عالمی ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *