لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

ورلڈکپ فائنل کےبعدلامین یامال اورڈونلڈٹرمپ کا سنسنی خیزمصافحہ وائرل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی شاندار فتح کے بعد انعام تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ایک غیر متوقع اور سنسنی خیز منظر دیکھنے میں آیا، جہاں اسپین کے 19 سالہ سپر اسٹار لامین یامال اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والا مصافحہ عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہاٹ ٹاپک بن گیا۔

تقریبِ تقسیمِ انعامات کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لامین یامال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف بڑھتے ہیں۔ تاہم متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یامال نے ابتداء میں ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا یا گریز کرنے کی کوشش کی۔ ویڈیو کے ایک حصے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یامال نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا، پھر چند لمحوں کے لیے ہاتھ پیچھے کر کے ٹرمپ کو انتظار کروایا اور پھر نہایت اعتماد کے ساتھ ان کی طرف متوجہ ہو کر مصافحہ کیا۔

فٹ بال مداحوں اور ناظرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روایتی اور شدید جابرانہ ‘پاور گرپ’ (Handshake Power Grip) سے ہاتھ ملانے کی شہرت ہے، لیکن 19 سالہ نوجوان فٹ بالر اس کے باوجود بالکل پُرسکون اور ثابت قدم رہے۔ انہوں نے صورتحال کو نہایت مؤثر اور سنجیدہ انداز میں سنبھالا۔

لامین یامال کے اس عمل پر انٹرنیٹ پر شدید بحث جاری ہے۔ کچھ شائقین اسے اتفاقی تاخیر قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ ایک خاموش سیاسی پیغام تھا، تاہم یامال کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ لامین یامال ماضی میں متعدد مواقع پر برملا فلسطین کی حمایت کرتے نظر آئے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ اسی پس منظر کی وجہ سے اس مصافحے کو سوشل میڈیا پر اور بھی زیادہ توجہ مل رہی ہے۔