لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ورلڈکپ2026 فائنل میں بدنظمی:فیفاکابڑا ایکشن،ارجنٹائن کےلیانڈروپیریڈیزپر10 میچز کی پابندی اوربھاری جرمانہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک /: بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (FIFA) کی ڈسپلنری کمیٹی نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات اور کھلاڑیوں کے درمیان جھڑپوں پر سخت ترین تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ارجنٹائن کے مڈفیلڈر لیانڈرو پیریڈیز (Leandro Paredes) پر 10 بین الاقوامی میچز کی پابندی اور 90 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

فیفا کے مطابق اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل (جس میں اسپین نے 0-1 سے فتح حاصل کی تھی) کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان شدید تلخ کلامی اور جھڑپیں ہوئی تھیں۔

ڈسپلنری اینڈ ایتھکس پراسیکیوٹر کی رپورٹ کی روشنی میں فیفا نے درج ذیل سزائیں سنائی ہیں:

لیانڈرو پیریڈیز: 10 میچز کی پابندی اور 90,000 امریکی ڈالر جرمانہ۔
ناہوئل مولینا: 7 میچز کے لیے معطل اور 90,000 امریکی ڈالر جرمانہ۔
تھیاگو الماڈا اور گاوی (پابلو مارٹن پائز گاویرا): ایک، ایک میچ کی پابندی اور 30,000 ڈالر جرمانہ۔
ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا: 3 میچز کی معطلی اور 30,000 ڈالر جرمانہ۔

غیر اسپورٹس مین رویے، ٹیم کی بدسلوکی اور شائقین کے غیر مناسب نعروں پر 3 لاکھ 21 ہزار ڈالر کا مجموعی جرمانہ۔

علاوہ ازیں ارجنٹائن کو اپنے آئندہ دو ہوم میچز 50 فیصد شائقین کی گنجائش کے ساتھ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے (جس میں سے ایک میچ کی پابندی فی الحال معطل ہے)۔ تمام فریقین کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 10 دن کا وقت موجود ہے۔