نیویارک: وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران نیویارک کے علاقے ‘پرچیز’ (Purchase) میں منعقدہ ایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے ملک کی اقتصادی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان کو ایک علم پر مبنی معیشت (Knowledge-Based Economy) میں تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومتی وژن اور ترجیحات کو شیئر کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ، جدت پسندی اور معلومات کے تبادلے میں سمندر پار پاکستانیوں کے کلیدی کردار پر زور دیا اور پاکستان کی ترقی میں ان کے مسلسل تعاون اور خدمات کو بھرپور طریقے سے سراہا۔

یہ تقریب باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری خیالات کے تبادلے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوئی، جہاں شرکاء نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔





