لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی ڈسٹرکٹ جج کاصدرٹرمپ کوحکم:سی این این،ایم ایس ناؤاورپولیٹیکوکی وائٹ ہاؤس تک رسائی فوری بحال کرنےکاآرڈر

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: امریکہ کی ایک فیڈرل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ نامور خبر رساں اداروں سی این این (CNN)، ایم ایس ناؤ (MS NOW) اور پولیٹیکو (Politico) کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس کے پریس پاسز فوری طور پر بحال کرے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ان تینوں میڈیا گروپس پر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی پابندی غیر آئینی اور آئین کی پہلی اور پانچویں ترمیم (First and Fifth Amendments) کی خلاف ورزی معلوم ہوتی ہے.

جج ٹموتھی کیلی نے وائٹ ہاؤس کے حکام کو 14 دنوں کے لیے اس پابندی پر عملدرآمد سے روکتے ہوئے ٹیمپریری ریسٹریننگ آرڈر (TRO) جاری کیا اور وزارتِ انصاف (DOJ) کے اس موقف کو سختی سے مسترد کر دیا کہ یہ پابندی قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر لگائی گئی تھی.

جج نے ریمارکس دیے کہ حکومت کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ یا ثبوت نہیں ہے جس سے ثابت ہو سکے کہ پریس پاسز کی منسوخی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری تھی۔ انہوں نے مزید اشارہ دیا کہ صدر ٹرمپ نے خود اپنے بیانات میں اس پابندی کی وجہ ان اداروں کی جانب سے ان کے خلاف ‘منفی اور جھوٹی کوریج’ کو قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے 18 ستمبر کو ان اداروں کے پریس پاسز منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ان اداروں نے حکومت کے خلاف فیڈرل کورٹ میں مشترکہ مقدمہ دائر کیا تھا۔ میڈیا گروپس کے وکیل تھیوڈور بوٹروس نے عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صحافت کی آزادی، بنیادی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی بڑی فتح قرار دیا ہے।