FDA Warns Consumers About Contaminated Frozen Dessert Product

Editor News

نیویارک(ویب ڈیسک): امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے نیویارک اور دیگر ریاستوں میں فروخت ہونے والی ایک خاص فروزن ڈیزرٹ آئٹم کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے فوری طور پر واپس منگوانے (Recall) کا حکم دے دیا ہے۔

یہ ری کال Lactalis Canada Inc کی جانب سے “Specially Selected Vanilla Crème Brûlée” کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میٹھے میں شیشے کے باریک ٹکڑے موجود ہو سکتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اب تک اس پراڈکٹ کے 2,869 سے زائد کیسز ری کال میں شامل کیے جا چکے ہیں۔

متاثرہ مصنوعات کی پہچان:
صارفین معلومات کے ذریعے پراڈکٹ کی شناخت کر سکتے ہیں:

پراڈکٹ کا نام: Specially Selected Vanilla Crème Brûlée
استعمال کی آخری تاریخ (Best Before): 9 مئی 2026
پراڈکٹ نمبر: 710298-4099100342826
بار کوڈ: 4099100342826

نیویارک کے علاوہ یہ پراڈکٹ فلوریڈا، الینوائے، انڈیانا، میری لینڈ، مشی گن اور ورجینیا میں بھی فروخت کی گئی ہے۔ FDA نے اسے “کلاس II” ری کال قرار دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کے استعمال سے صحت کے عارضی یا طبی طور پر ٹھیک ہونے والے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *