لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

FDA Announces Recall of Anesthesia and Blood Pressure Medications

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ہیوسٹن(ویب ڈیسک): وفاقی ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے ملک بھر کے ہسپتالوں اور کلینکس میں استعمال ہونے والی کئی اہم ادویات کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے واپس منگوانے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ ادویات ہیوسٹن میں قائم کمپنی Wells Pharma of Houston LLC کی تیار کردہ ہیں۔

کمپنی نے یہ رضاکارانہ واپسی اس وقت شروع کی جب یہ بات سامنے آئی کہ ادویات کی تیاری میں FDA کے مقررہ “کرنٹ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس” (CGMP) قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی۔ ان قوانین کا مقصد ادویات کی کوالٹی، طاقت اور پاکیزگی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔

کیٹامائن (Ketamine): تقریباً 4,975 سرنجز۔
فینٹانیل (Fentanyl): ہزاروں کی تعداد میں IV بیگز اور سرنجز (درد کش اور بے ہوشی کے لیے استعمال ہوتی ہیں)۔

فینائل ایفرین (Phenylephrine): 13,000 سے زائد IV بیگز (کم بلڈ پریشر کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں)۔

ایف ڈی اے نے اسے کلاس II (Class II) کی واپسی قرار دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان ادویات کا استعمال صحت پر عارضی یا قابلِ علاج منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

طبی مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ لاٹ نمبرز کی حامل ادویات کا استعمال روک دیں۔