سان فرانسسکو(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا جائنٹ میٹا (Meta) کے اہم ترین پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو اکاؤنٹس لاگ ان کرنے اور ایپس استعمال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حیران کن طور پر گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران میٹا کی سروسز دوسری بار ڈاؤن ہوئی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ اتوار کو بھی عالمی سطح پر میٹا کی سروسز معطل ہوئی تھیں اور اب تین دنوں کے اندر ہی صارفین کو دوبارہ اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ویب سائٹس کی اَپ ڈیٹس اور آؤٹیج پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر (DownDetector) کے مطابق، دونوں پلیٹ فارمز کی سروس صبح 7 بجکر 54 منٹ پر متاثر ہونا شروع ہوئی، جس کے بعد ہزاروں صارفین نے رسائی میں ناکامی کی رپورٹس درج کروائیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابقn37 فیصد صارفین نے موبائل ایپ میں خرابی کی شکایت کی۔32 فیصد صارفین کو ویب سائٹ کے ذریعے لاگ ان ہونے اور استعمال کرنے میں مسائل پیش آئے۔
23 فیصد صارفین کو باقاعدہ لاگ ان (Login) کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح انسٹاگرام کے صارفین کو بھی بالخصوص موبائل ایپس پر فیڈ ریفریش کرنے اور میسجز بھیجنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
تین دن کے اندر سروسز کی اس دوسری معطلی کے باوجود میٹا انتظامیہ کی جانب سے تکنیکی خرابی یا سروسز کی بحالی کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔





