واشنگٹن : ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی xAI نے مائیکروسافٹ کوپائلٹ (Microsoft Copilot) کے مقابلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا AI اسسٹنٹ ‘Grok’ مائیکروسافٹ آفس (Word, Excel, PowerPoint) کے لیے بالکل مفت پیش کر دیا ہے۔
نئے Microsoft 365 Add-ins کے ذریعے صارفین اب براہِ راست اپنی ورڈ فائلز، ایکسل شیٹس اور پاورپوائنٹ پریزنٹیشنز کے اندر ہی Grok کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ایکسل (Excel): صارفین سائیڈ پینل کے ذریعے سادہ اردو یا انگریزی میں سوالات پوچھ کر ایکسل کے پیچیدہ فارمولے اور مالیاتی ماڈلز بغیر کسی محنت کے تیار کروا سکتے ہیں۔
پاور پوائنٹ (PowerPoint): چیٹ پر مبنی سائیڈ بار کے ذریعے پوری پریزنٹیشنز منٹوں میں تیار اور ایڈٹ کی جا سکتی ہیں۔
ورلڈ (Word): پیشہ ورانہ ڈاکومنٹس کی ڈرافٹنگ اور تحریر میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ایلون مسک کا یہ اقدام مائیکروسافٹ کے بنیادی پیداواری (Productivity) شعبے پر سیدھا حملہ ہے۔ مائیکروسافٹ اپنے تجارتی صارفین سے مائیکروسافٹ 365 کوپائلٹ کے استعمال کے لیے تقریباً 30 ڈالر فی صارف ماہانہ وصول کرتا ہے۔
xAI کی جانب سے یہی تمام سہولیات مفت ایڈ انز (Free Add-ins) کی صورت میں فراہم کرنا کمپنیوں اور صارفین کو Copilot پر رقم خرچ کرنے سے پہلے Grok کو آزمانے پر مجبور کرے گا۔
ایلون مسک کی کمپنی xAI اس مفت سروس کے ذریعے صارف کو الگ سے کہیں جانے کے بجائے اسی جگہ AI فراہم کر رہی ہے جہاں وہ روزانہ کام کرتے ہیں۔
اگرچہ مائیکروسافٹ کے پاس گہری سیکیورٹی اور ڈیپ انٹیگریشن کا فائدہ موجود ہے، لیکن xAI نے “مفت سیکیورٹیز” کو اپنا سب سے بڑا ہتھیار بنا کر مائیکروسافٹ کوپائلٹ کی اجارہ داری کو سخت چیلنج دے دیا ہے۔





