لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کاشاندارکم بیک: 8 دسمبر2027 سےباقاعدہ آغازکااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

دبئی: مشرقِ وسطیٰ کی سنیمائی دنیا اور فلمی صنعت کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں ‘دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ (DIFF) کی 8 دسمبر 2027 کو باقاعدہ واپسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اہم پیش رفت خطے کی فلمی صنعت کے لیے ایک نئے اور شاندار باب کا آغاز ثابت ہوگی۔

‘دبئی میڈیا’ (Dubai Media) کے تحت دوبارہ شروع کیے جانے والے اس بین الاقوامی فیسٹیول کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ کی فلموں، کہانیوں اور عرب ہدایت کاروں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور مقامی صلاحیتوں کو عالمی ناظرین اور پلیٹ فارمز سے جوڑنا ہے۔

یہ فیسٹیول پہلی بار 2004 میں شروع کیا گیا تھا اور جلد ہی عرب سنیکاروں اور اداکاروں کے لیے ایک مستند ترین پلیٹ فارم بن گیا۔

ماضی میں اس فیسٹیول نے ہالی ووڈ اور عالمی سطح کی مایہ ناز فلموں کے پریمیئرز کی میزبان کی ہے، جن میں ‘سلم ڈاگ ملینئیر’ (Slumdog Millionaire) اور ‘دی کنگز اسپیچ’ (The King’s Speech) شامل ہیں۔

یہ تاریخی قدم دبئی کے اس جامع وژن کا حصہ ہے جس کے تحت شہر میں فلم انڈسٹری اور ویڈیو پروڈکشن کے شعبے کو مضبوط بنانا، نئے اور ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو تلاش کرنا، اور دبئی کو تخلیقی معاشی سرگرمیوں کے عالمی مرکز کے طور پر منوانا ہے۔