Donald Trump Leaves Beijing Without Major Trade or Iran Breakthrough

Editor News

بیجنگ(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے روانہ ہو گئے، تاہم مبصرین کے مطابق وہ تجارت یا ایران جنگ کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بڑی پیش رفت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اگرچہ دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کی تعریفوں کے پل باندھے، لیکن زمینی حقائق کسی بڑے بریک تھرو کی نشاندہی نہیں کرتے۔

تائیوان پر سخت وارننگ
بند کمرہ ملاقاتوں میں چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے معاملے پر صدر ٹرمپ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے پر کسی بھی قسم کی غلط ہینڈلنگ تنازع کو جنم دے سکتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ تائیوان پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تجارت اور بوئنگ ڈیل
تجارتی محاذ پر ٹرمپ نے 200 بوئنگ طیاروں کی فروخت کا دعویٰ کیا، لیکن مارکیٹ کی توقعات 500 طیاروں کی تھی، جس کے باعث بوئنگ کے حصص میں 4 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ مائیکرو چپس اور نایاب معدنیات (Rare Earths) کی سپلائی پر بھی کوئی ٹھوس معاہدہ سامنے نہ آ سکا۔

ایران کا معاملہ
ایران جنگ کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے دوٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کو جاری رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ اگرچہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران پر دونوں ممالک کے خیالات ایک جیسے ہیں، لیکن بیجنگ کی جانب سے تہران پر دباؤ ڈالنے یا فوجی تعاون ختم کرنے کی کوئی یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *