لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Community Unity Shines at PALS Annual Iftar Event in NYPD Academy

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی پولیس اکیڈمی میں پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کے زیرِ اہتمام سالانہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ‘پالز’ کے ممبران، ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے اکیڈمی کا ہال کمیونٹی کے اتحاد اور بھائی چارے کے رنگ میں رنگ گیا۔

افطار کے موقع پر تمام شرکاء نے رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگیں۔ بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جہاں انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور شام کا لطف اٹھایا۔ مہمانوں کی تواضع روایتی اور لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

تقریب کا خاص لمحہ مفت ریفل ڈرا (قرعہ اندازی) تھا، جس میں ایک خوش نصیب فاتح کو عمرہ کا ٹکٹ انعام میں دیا گیا۔

شرکاء نے اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر ‘پالز’ کی قیادت کو سراہا اور اسے نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک یادگار شام قرار دیا.