Chicago Consul General Visits Illinois Assembly, Strengthens US-Pakistan Ties

Editor News

اسپرنگ فیلڈ (ویب ڈیسک): شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل زمان مہدی نے دارالحکومت اسپرنگ فیلڈ میں الینوائے جنرل اسمبلی کا اہم دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے الینوائے اسٹیٹ سینٹ اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کے اراکین سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاک-امریکہ تعلقات، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات اور پاکستان و ریاست الینوائے کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کی خاص بات الینوائے سینٹ کے صدر ڈان ہارمن سے ملاقات تھی، جس کے دوران قونصل جنرل زمان مہدی کو ایک باضابطہ حکمنامہ (Proclamation) پیش کیا گیا۔ اس حکمنامے کے ذریعے ریاست الینوائے میں 23 مارچ 2026 کو سرکاری طور پر ‘پاکستان ڈے’ قرار دیا گیا ہے۔ اس تقریب میں اسٹیٹ سینٹر لورا مرفی بھی موجود تھیں۔

قونصل جنرل نے دورے کے دوران مختلف اراکینِ اسمبلی سے بھی مختصر ملاقاتیں کیں، جن میں اسٹیٹ سینٹرز راچیل وینٹورا، کرینا ولا، لورا ایلمین، اور لورا فائن شامل تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیٹ نمائندگان لا شان فورڈ، جسٹن کوکرن، ڈینیل ڈیڈیک، نبیلہ سید اور مورا ہرشاؤر سے بھی ملاقات کی۔

یہ دورہ الینوائے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کی گرانقدر خدمات کا عکاس ہے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط، باہمی مفاہمت اور مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *