لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

سعودی عرب کاایک سالہ’ملٹی پل انٹری’عمرہ ویزامتعارف کرانےکااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ریاض: سعودی حکومت نے دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین اور مذہبی سیاحت کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک سال کی مدت کا ‘ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا’ (Multiple Entry Umrah Visa) متعارف کرا دیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق، اس نئے ویزا کے تحت زائرین کو ایک سال کے دوران متعدد بار سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ویزا ہولڈرز ایک سال کے عرصے میں مجموعی طور پر 90 دن سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے۔ اس سہولت کا مقصد زائرین کو بار بار کے سفر میں آسانی فراہم کرنا اور ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک اور اہم پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت روزانہ کی لازمی کیٹرنگ (کھانے) کی فیس کو عمرہ ویزا کی فیس میں ہی شامل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس پالیسی کا اطلاق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر کے زائرین پر ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت ہر عمرہ زائر سے تقریباً 20 سعودی ریال یومیہ “نسک میل واؤچر” (Nusuk Meal Voucher) کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔

یہ رقم الگ سے لینے کے بجائے ویزا فیس کے ساتھ ہی براہ راست نسک پلیٹ فارم پر وصول کی جائے گی، جیسا کہ لازمی ٹرانسپورٹ فیس وصول کی جاتی ہے۔

اس نئی کیٹرنگ پالیسی کا نفاذ یکم ربیع الأول سے ہوگا۔

اس پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زائد ریستورانوں کو نسک (Nusuk) ایپ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

ویزا جاری ہونے سے قبل ہر زائر کو ایک منفرد ‘BRN میل کوڈ’ جاری کیا جائے گا جو اس کے ویزا سے منسلک ہوگا۔ زائرین اپنے قیام کے دوران منظور شدہ ریستورانوں سے اسی کوڈ کے ذریعے کھانا حاصل کر سکیں گے۔ واؤچر کی کل مالیت کا تعین زائر کے دن اور قیام کے دورانیے کے مطابق کیا جائے گا۔