لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

ایشین گیمز 2026: کرکٹ مقابلوں کےڈرازاور گروپس کااعلان،پاکستان اور بھارت براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ناگویا، جاپان (ویب ڈیسک): ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا کی مردوں کی ٹیموں نے براہِ راست ناک آؤٹ (کوارٹر فائنل) مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد ہونے والے یہ تمام میچز ٹی20 فارمیٹ پر کھیلے جائیں گے۔

مردوں کے مقابلے میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 24 ستمبر سے 1 اکتوبر 2026 تک مردوں کے مقابلے ہونگے،

ابتدائی مرحلہ: افغانستان، جاپان، نیپال (گروپ اے) اور ہانگ کانگ، ملائیشیا، عمان (گروپ بی) ایک دوسرے کے خلاف روؤنڈ رابن مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔

کوالیفکیشن: دونوں گروپس سے ٹاپ 2، یعنی مجموعی طور پر 4 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا سے ناک آؤٹ میچز کھیلیں گی۔

خواتین کے ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں اور یہ مرحلہ براہِ راست کوارٹر فائنلز سے شروع ہوگا۔ 17 سے 22 ستمبر 2026 تک جاری رہیں گے

پاکستان: تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

بھارت کا سامنا جاپان سے، بنگلا دیش کا چین سے اور سری لنکا کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق خواتین کے مقابلےجس میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔ جبکہ

واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔ 2026 میں بھی بھارتی ٹیمیں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی، جبکہ پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ٹیمیں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور زور لگائیں گی۔