لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

اریجیت سنگھ کاپلےبیک گلوکاری سےریٹائرمنٹ واپس لینےکااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ممبئی : بھارت کے معروف اور مقبول ترین گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے سُروں کی دنیا میں دھماکے دار واپسی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ کی یہ واپسی اسی معروف ٹیم کے ساتھ ہو رہی ہے جس کے لیے وہ ماضی میں کئی سپر ہٹ اور یادگار گانے گا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم ‘آوارہ پن 2’ (Awarapan 2) کے پہلے گانے ‘یہ آوارہ پن’ کے لیے ریکارڈنگ کرائی ہے۔ اس گانے کے لیے انہوں نے فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ملا لیا ہے۔

اس جذباتی گانے کی موسیقی معروف میوزک کمپوزر امل ملک نے ترتیب دی ہے۔

اس گانے کو 21 جولائی کو تمام اہم میوزک اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا ہے۔

پروڈیوسر وشیش بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ یہ گانا فلم میں عمران ہاشمی کے کردار ‘شیوام پنڈت’ کے سنسنی خیز اور جذباتی سفر کی حقیقی عکاسی کرے، اور اس احساس کو روح تک پہنچانے کے لیے اریجیت سنگھ کی آواز سے بہتر کوئی اور انتخاب نہیں ہو سکتا تھا۔

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ نے رواں سال (2026) کے آغاز میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے پلے بیک گلوکاری چھوڑنے کا اچانک اعلان کیا تھا۔ اس خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کو شدید غمزدہ کر دیا تھا، تاہم اب ‘آوارہ پن 2’ کے ساتھ ان کی واپسی نے موسیقی کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔