لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

مصنوعی ذہانت سےتیارموادکی شناخت آسان: اینتھروپِک کااپنےاےآئی چیٹ بوٹ’کلاؤڈ’میں پوشیدہ واٹرمارکس شامل کرنےکااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک): معروف امریکی مصنوعی ذہانت (AI) کمپنی اینتھروپِک (Anthropic) نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اے آئی چیٹ بوٹ کلاؤڈ (Claude) اب اپنی تیار کردہ تحریروں، کوڈنگ اور تصاویر میں ایسے پوشیدہ اور غیر محسوس واٹرمارکس (Invisible Watermarks) شامل کرے گا، جن کے ذریعے اے آئی سے تیار کردہ مواد کی فوری اور درست شناخت ممکن ہو سکے گی۔

کمپنی کی جانب سے یہ اہم قدم یورپی یونین کے اے آئی ایکٹ (EU AI Act) کے تحت نافذ العمل ہونے والے شفافیت اور اے آئی سے تیار کردہ مواد کی نشاندہی کے سخت قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اینتھروپِک کے مطابق اس واٹر مارکنگ ٹیکنالوجی کا اطلاق صرف یورپ تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اسے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے فعال کیا جا رہا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی کلاؤڈ کے مخصوص اور پیچیدہ استعمال بشمول کلاؤڈ کوڈ (Claude Code) اور تحریری جوابات میں بھی کارآمد رہے گی۔

پوشیدہ واٹرمارک کی مدد سے ڈیجیٹل مواد کی اصلیت جانچنا آسان ہو جائے گا، جس سے ڈیپ فیکس اور اے آئی سے پھیلنے والی غلط معلومات (Misinformation) کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی۔