لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Ambassador Asim Iftikhar Ahmad Endorses Muscat Plan at United Nations Event

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری، تفریق اور امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ‘مسقط پلان آف ایکشن’ کی اصولی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ ریمارکس انہوں نے “نفرت انگیز تقاریر کے سدِباب، نسل کشی اور مظالم کے جرائم کی روک تھام میں روایتی اور مقامی رہنماؤں کے کردار” کے حوالے سے منعقدہ ‘مسقط پلان آف ایکشن’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ نفرت انگیز تقاریر (Hate Speech)، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف سنگین مظالم کو ہوا دینے والے عوامل انتہائی پیچیدہ ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان جرائم کی مؤثر روک تھام اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا اور مقامی قیادت کو اس مہم میں شامل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

پاکستانی مندوب نے ‘مسقط پلان آف ایکشن’ کو ایک جدید اور انقلابی راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ روایتی اور مقامی و قبائلی رہنماؤں کی ثقافتی حیثیت اور عوامی ساکھ کو نفرت انگیز بیانیے کے خلاف استعمال کرنے کا بہترین ذریعہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے ان تباہ کن رجحانات کو روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی جانب سے دکھائی جانے والی فوری توجہ اور سنجیدہ کوششوں کو بھی سراہا۔ پاکستان نے امن کے فروغ اور عالمی سطح پر مکالمے (Peace Mediation) کے ذریعے ان چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔