لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکہ میں یومِ آزادی کاجشن:نیوجرسی میں علی عظمت اورمصطفیٰ زاہدکاشاندارکنسرٹ، پاکستانیوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیوجرسی (ویب ڈیسک): پاکستان کے معروف پاپ و راک اسٹار علی عظمت کے عالمی ’جنون ٹور‘ نے امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں دھوم مچا دی۔ پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے ’دی میوزک ورلڈ‘ (The Music World) کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اور پرجوش موسیقی کی شام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علی عظمت اور مصطفیٰ زاہد کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

90ء کی دہائی میں معروف موسیقی بینڈ ’جنون‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے علی عظمت اپنی منفرد آواز اور راکنگ انداز کی بدولت دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ تقریب میں نیوجرسی اور دیگر ریاستوں سے پاکستانی امریکی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مصطفیٰ زاہد، عرفان علی کی پرفارمنس اور منتظمین کا شکرانہ:
شائقینِ موسیقی کا کہنا تھا کہ دہائیاں گزرنے کے باوجود علی عظمت کی آواز کا جادو اور ان کا ‘جنون’ آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔

مصطفیٰ زاہد اور عرفان علی کا جادو: تقریب میں ملک کے ممتاز گلوکاروں مصطفیٰ زاہد اور عرفان علی نے بھی اپنے مقبول گیتوں سے سماں باندھ دیا۔ دونوں فنکاروں کے گانوں پر ہال میں موجود شائقین جھومتے رہے۔

تقریب کے پروموٹرز اور شرکاء نے شو کی کامیابی پر ’دی میوزک ورلڈ‘ کے آرگنائزر عارف خان کی کاوشوں کو سراہا۔

عارف خان نے شو کو کامیاب بنانے پر تمام اسپانسرز، فنکاروں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے امریکہ کے مختلف شہروں میں جشن اور ثقافتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔