Affordable Qurbani Packages Announced Ahead of Eid-ul-Adha Campaign

نظیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معاشرے میں ہمدردی، عزت اور خوشیوں کو فروغ دینا ہے۔

Editor News

نیویارک: عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر APPNA نے اپنی “کلیکٹو قربانی” مہم کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے پسماندہ اور ضرورت مند علاقوں میں لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانا ہے۔

ادارے کے مطابق اس سال قربانی مہم کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد مستحق پاکستانیوں کو غذائیت سے بھرپور گوشت فراہم کیا جائے گا تاکہ عید کی خوشیاں زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک پہنچ سکیں۔

مہم کے تحت قربانی کے مختلف پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں:
بکرے کی قربانی: 130 ڈالر
گائے کا ایک حصہ: 78 ڈالر
مکمل گائے: 546 ڈالر

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معاشرے میں ہمدردی، عزت اور خوشیوں کو فروغ دینا ہے۔ مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی قربانی کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کریں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *