نیویارک: اس ویک اینڈ پر نیویارک سٹی کے کھیلوں کے شائقین کو دنیا کے نامور اور افسانوی کھلاڑیوں (Sports Legends) کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا ایک شاندار موقع ملنے جا رہا ہے۔
بروکلین میں منعقد ہونے والے خصوصی ایونٹ “ایڈیڈاس ہوم آف ساکا” (Adidas’ Home of Soccer) میں فٹ بال اور باسکٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے سپر اسٹارز شرکت کر رہے ہیں۔
بروکلین برج پارک (Brooklyn Bridge Park) میں منعقد ہونے والا یہ شاندار ایونٹ عام عوام کے لیے بالکل مفت (Free) ہے، جہاں شائقین کے لیے ایک زبردست ماحول، مقامی اسٹالز (Local Vendors) اور ایک ریٹیل اسپیس قائم کی جائے گی جہاں سے شائقین خریداری بھی کر سکیں گے۔ یہ ایونٹ دوپہر 12:00 بجے شروع ہوگا۔
اس میلے کی سب سے بڑی کشش وہ عالمی لیجنڈز ہیں جو شائقین کے درمیان موجود ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے بڑے ناموں میں درج ذیل شامل ہیں:
فٹ بال کے ہیروز: زین الدین زیڈان (Zinedine Zidane)، کاکا (Kaká)، کافو (Cafu)، الیسانڈرو ڈیل پیئرو (Alessandro Del Piero)، مارسیلو (Marcelo)، اور برطانوی اسٹار ایان رائٹ (Ian Wright)۔
باسکٹ بال (NBA) کے سپر اسٹارز: جیمز ہارڈن (James Harden) اور انتھونی ایڈورڈز (Anthony Edwards )۔
اسکیئنگ چیمپئن: میکائیلا شیفرین (Mikaela Shiffrin )۔
ان نامور کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر کئی معروف شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، دن بھر کے بھرپور سسپنس اور رونق کے بعد شام کا اختتام مزید یادگار بنانے کے لیے چند سرپرائز آرٹسٹس کی جانب سے لائیو میوزیکل پرفارمنسز بھی پیش کی جائیں گی۔





