لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

”سرکاری فلم کامعاوضہ50لاکھ دیں یاسینماگھر میرےنام کریں“اداکارہ میراکاانوکھامطالبہ، سوشل میڈیاپربحث چھڑگئی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لاہور: لالی ووڈ اور پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف و چٹپٹی اداکارہ میرا نے اپنے معاوضے سے متعلق ایک بار پھر انتہائی دلچسپ اور انوکھا موقف اختیار کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ کسی سرکاری سرپرستی یا حکومتی فنڈز سے بننے والی فلم میں کام کریں تو ان کا معاوضہ 50 لاکھ روپے ہونا چاہیے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے حکومت ان کا 50 لاکھ روپے معاوضہ نقد ادا نہ کر سکے تو اس کے متبادل کے طور پر انہیں ایک یا دو سینما گھروں کی ملکیت دی جا سکتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس قسم کے اقدام سے نہ صرف انہیں ذاتی فائدہ ہوگا بلکہ ملک میں فلمی انڈسٹری کو بھی زبردست تقویت ملے گی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور احیاء پر بات کرتے ہوئے کہا پاکستان میں فلمسازی کی صنعت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے صرف نئی فلمیں بنانا ہی حل نہیں، بلکہ جدید انفراسٹرکچر اور جدید سینما گھروں کا جال بچھانا انتہائی ناگزیر ہے۔اگر حکومت فلم انڈسٹری کو حقیقت میں مضبوط بنانا چاہتی ہے تو اسے فلم سازی کے ساتھ ساتھ ان کی نمائش (Disribution/Exhibition) کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے سرکاری فلموں کے لیے 50 لاکھ نقد کا مطالبہ، عدم ادائیگی کی صورت میں 1 یا 2 سینما گھروں کی ملکیت اپنے نام کرنے کی تجویز دیمیرا کا مؤقف کہ جب تک نئے سینما گھر نہیں بنیں گے، فلمی صنعت اپنی حقیقی صلاحیت حاصل نہیں کر سکتی۔

انٹرویو کا یہ مختصر ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوا، دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بیان پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بعض صارفین نے سینما انڈسٹری کی بہتری کے حوالے سے ان کی بات سے اتفاق کیا، جبکہ اکثریت نے معاوضے کے بدلے سینما گھر مانگنے کی تجاویز پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تفریحی تبصرے کیے۔