لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Haiti Stampede During Cultural Event Claims Over 30 Lives

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ہیٹی(ویب ڈیسک): کیریبین ملک ہیٹی کے ایک تاریخی مقام پر بھگدڑ مچنے کے باعث 30 سے زائد سیاح ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جین ہنری کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی علاقے میں واقع مشہور Citadelle Laferrière میں پیش آیا، جو 19ویں صدی کے اوائل میں فرانس سے آزادی کے بعد تعمیر کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قلعے میں طلبہ اور سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو UNESCO کے عالمی ثقافتی ورثے کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہیٹی کے وزیرِاعظم Alex Didier نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔