لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

Asim Iftikhar Holds Key Talks with UN’s James Swan on Congo Situation

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

یکم اپریل 2025

نیویارک(ویب ڈیسک) : اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے جمہوریہ کانگو (DRC) کے لیے اقوامِ متحدہ کے نئے مقرر کردہ خصوصی نمائندے (SRSG) اور مونوسکو (MONUSCO) کے سربراہ جیمز سوان سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے جمہوریہ کانگو کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن کے عمل اور جنگ بندی کی نگرانی میں اقوامِ متحدہ کے مشن کے کلیدی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سفیر عاصم افتخار نے پاکستان کی جانب سے عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی طویل مدتی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مونوسکو میں سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور وہ مشن کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

پاکستانی مندوب نے جیمز سوان کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔