Mamdani Administration Extends Jail Emergency, Eyes Reform

یہ آرڈر فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور اگلے 30 روز تک یا کسی نئے حکم نامے تک مؤثر رہے گا۔

Editor News

نیویارک: میئر زہران مامدانی نے نیویارک سٹی کے محکمہ جیل خانہ جات (DOC) میں ستمبر 2021 سے نافذ العمل ‘اسٹیٹ آف ایمرجنسی’ میں مزید 30 روز کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ ہنگامی حالت جیلوں میں پیدا ہونے والے بحرانی حالات کے پیشِ نظر نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت محکمے کو بعض قوانین اور ضوابط پر عمل درآمد سے استثنیٰ حاصل تھا۔

میئر مامدانی کی انتظامیہ نے اب اس بات پر زور دیا ہے کہ محکمے کو بتدریج ان قوانین کے دائرہ کار میں واپس لایا جائے جن سے وہ گزشتہ کئی برسوں سے مستثنیٰ تھا۔

حالیہ جاری کردہ آرڈر کے مطابق ایمرجنسی میں توسیع: ایگزیکٹو آرڈر نمبر 241 کے تحت نافذ ہنگامی حالت کو مزید 30 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

آرڈر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 5 جنوری 2026 سے پہلے جاری ہونے والے احکامات میں ایسا کوئی منصوبہ موجود نہیں تھا جو محکمے کو دوبارہ قانونی ضوابط کی مکمل پاسداری (Compliance) کی طرف لے جا سکے۔

محکمہ جیل خانہ جات (DOC) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ قانون کے مشورے سے میئر کو باقاعدگی سے آگاہ کرے کہ کون سی قانونی معطلیاں ختم کی جا سکتی ہیں تاکہ 5 جنوری کے ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ آرڈر فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور اگلے 30 روز تک یا کسی نئے حکم نامے تک مؤثر رہے گا۔

نیویارک سٹی کی جیلوں میں عملے کی کمی اور سیکیورٹی چیلنجز کے باعث 2021 میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ میئر مامدانی کی موجودہ حکمتِ عملی کا مقصد ان ہنگامی اقدامات پر انحصار ختم کرنا اور جیل خانہ جات کے نظام کو شفاف اور قانونی طور پر جوابدہ بنانا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *