لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

Mayor Zohran Mamdani Announces Major Brooklyn Bridge Upgrade

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: میئر زہران کوامے ممدانی اور محکمہ ٹرانسپورٹیشن (DOT) کے کمشنر مائیک فلن نے بروکلین برج کے مین ہٹن داخلے پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے ایک نئے اور مستقل ڈیزائن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور سیاحوں کے غیر معمولی رش کو سنبھالنا ہے۔ نئے ڈیزائن کے تحت سینٹر اسٹریٹ پر سائیکلوں کے لیے ایک مخصوص راستہ بنایا جائے گا، جس سے تاریخ میں پہلی بار پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے راستے مکمل طور پر الگ ہو جائیں گے۔

میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ “ہمارا مقصد سڑکوں کو ہر شہری کے لیے محفوظ بنانا ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران لاکھوں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، اور یہ نئی تبدیلی ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنائے گی۔” یاد رہے کہ 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق روزانہ تقریباً 30,000 پیدل چلنے والے اور 5,600 سے زائد سائیکل سوار اس پل کا استعمال کرتے ہیں۔ تعمیراتی کام اگلے چند ہفتوں میں شروع ہو کر جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔