Consul General Aamer Ahmed Atozai Meets Women2Women Forum Leadership in New York

ویمن ٹو ویمن فورم نیو جرسی میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

Editor News

نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب عامر احمد اتوزئی سے ویمن ٹو ویمن (Women2Women) فورم کی صدر محترمہ نصرت سہیل اور نائب صدر محترمہ غزل رحمان نے ملاقات کی۔

ویمن ٹو ویمن فورم نیو جرسی میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

وفد نے قونصل جنرل کو خواتین کی خودمختاری، قیادت کی ترقی (Leadership Development)، تعلیمی پروگراموں، پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ، نوجوانوں کی شمولیت اور کمیٹی آؤٹ ریچ کے حوالے سے جاری مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کمیونٹی کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور شہری شرکت (Civic Participation) کے فروغ میں فورم کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے کمیونٹی کی فلاح و بہبود، صلاحیتوں میں اضافے اور پاکستانی تارکین وطن کی مثبت نمائندگی کے لیے مستقبل میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *