DBA 2026 Offers Global Graduates a Fully Funded Career Opportunit

یہ پروگرام فالکن اینڈ ایسوسی ایٹس کے زیرِ انتظام ہے، جس کا مقصد عالمی سطح کے مستقبل کے لیڈرز تیار کرنا ہے۔

Editor News

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں چلنے والے “دبئی بزنس ایسوسی ایٹس” (DBA) پروگرام 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ پروگرام دنیا بھر کے باصلاحیت اور پرعزم گریجویٹس کے لیے دبئی کی صفِ اول کی کمپنیوں میں تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے کا ایک بہترین اور مکمل طور پر مفت (Fully Funded) موقع فراہم کرتا ہے۔

9 ماہ پر محیط یہ ٹریننگ پروگرام اعلیٰ تعلیم سے پیشہ ورانہ دنیا تک ایک پل کا کام کرتا ہے۔ اس دوران منتخب امیدواروں کو درج ذیل سہولیات اور تجربات فراہم کیے جائیں گے:

بزنس اسکلز ٹریننگ: ہارڈ اور سافٹ بزنس اسکلز، کنسلٹنگ اسکلز اور عملی کام کا تجربہ۔

ماسٹر کلاسز: صنعت کے بڑے رہنماؤں اور سی ای اوز (CEOs) کے ساتھ براہِ راست نشستیں۔

ہر امیدوار کو ایک ذاتی کیرئیر اور لائف کوچ فراہم کیا جائے گا۔

ثقافتی تجربہ: مختلف ممالک کے طلبہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دبئی کے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کا موقع۔

یہ پروگرام فالکن اینڈ ایسوسی ایٹس کے زیرِ انتظام ہے، جس کا مقصد عالمی سطح کے مستقبل کے لیڈرز تیار کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے کیرئیر کو بین الاقوامی سطح پر چمکانا چاہتے ہیں، تو ڈیڈ لائن سے قبل درخواست دے کر اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

رجسٹریشن کےلئے : https://dubaibusinessassociates.ae/

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *