Pakistan Knock Out Sri Lanka Yet Eliminated from T20 World Cup

آخری اوور میں شاہین آفریدی کو لگاتار تین چھکے مارنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو جتوا نہ سکے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے

Editor News

پالیکیلے (ویب ڈیسک): پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے
دی، لیکن خراب رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم رنز پر روکنا تھا، لیکن آئی لینڈرز 207 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

صاحبزادہ فرحان کی تاریخی سنچری پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔
وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 383 رنز بنا کر ویرات کوہلی (319 رنز) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

میچ کی تفصیلات پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ فخر زمان نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 42 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 176 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔سری لنکا کی بھرپور مزاحمتہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بنا سکی۔

کپتان داسن شناکا نے صرف 31 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر میچ کو آخری گیند تک سنسنی خیز بنائے رکھا۔ آخری اوور میں شاہین آفریدی کو لگاتار تین چھکے مارنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو جتوا نہ سکے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔اس نتیجے کے بعد گروپ ٹو سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *