NYC Announces Summer Internship Hiring Expo for College and Graduate Students

Editor News

نیویارک: نیویارک سٹی کے مختلف سرکاری اداروں میں تجربہ حاصل کرنے کے خواہشمند کالج اور گریجویٹ طلبہ کے لیے سنہری موقع آگیا ہے۔ سٹی آفس آف سٹی وائڈ ریکروٹمنٹ (Office of Citywide Recruitment) کے زیرِ اہتمام 26 مارچ کو ایک خصوصی ‘سمر انٹرنشپ ہائرنگ ایکسپو’ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ ہائرنگ ایکسپو ڈیوڈ این ڈنکنز مین ہٹن میونسپل بلڈنگ میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کو دو سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے:

پہلا سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ دوسرا سیشن دوپہر 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔

مختلف سٹی ایجنسیوں کے نمائندے اس موقع پر موجود ہوں گے جو نہ صرف رہنمائی فراہم کریں گے بلکہ موقع پر ہی انٹرویوز (On-the-spot interviews) بھی کریں گے۔

کالج انٹرنز ہفتہ وار 595.00 ڈالر سے 682.50 ڈالر تک کما سکتے ہیں۔

گریجویٹ انٹرنز ہفتہ وار 627.53 ڈالر سے 935.47 ڈالر تک معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ https://shorturl.at/u1q4dپر جا کر اپنی نشست پہلے سے بک کروا سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *