Queens Mitchell-Lama Units Available Through NYC Housing Connect Lottery

حکام کے مطابق مختلف زمروں کے لیے درخواست گزاروں کی ایک مخصوص تعداد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جائے گا

Atif Khan

نیویارک: نیویارک سٹی ہاؤسنگ کنیکٹ نے ایک نئی ہاؤسنگ لاٹری کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو انتہائی کم قیمت پر اپارٹمنٹس خریدنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت گھروں کی قیمت محض 14,818 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔

یہ اپارٹمنٹس کوئینز (Queens) کے علاقے میں ‘مچل لاما آروین لمیٹڈ پرافٹ ہاؤسنگ کارپوریشن’ میں واقع ہیں۔ عمارت کا پتہ 3-53 بیچ 57تھ اسٹریٹ ہے۔

حکام کے مطابق مختلف زمروں کے لیے درخواست گزاروں کی ایک مخصوص تعداد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جائے گا:

ون بیڈروم اپارٹمنٹ: 300 درخواست گزار منتخب کیے جائیں گے۔

ٹو بیڈروم اپارٹمنٹ: 300 درخواست گزار منتخب کیے جائیں گے۔

تھری بیڈروم اپارٹمنٹ: 200 درخواست گزار منتخب کیے جائیں گے۔

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 16 مارچ ہے

درخواست فیس 75 ڈالرمقرر کی گئی ہے جو ناقابل واپسی ہوگی۔

خواہش مند افراد ‘نیویارک سٹی ہاؤسنگ کنیکٹ’ کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *