ابوظہبی(ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات (UAE) میں مقیم باصلاحیت طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ فل برائٹ فارن اسٹوڈنٹ پروگرام (Fulbright Foreign Student Program 2027) کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
فل برائٹ پروگرام امریکی حکومت کا فلیگ شپ تعلیمی پروگرام ہے جو دنیا کے 160 سے زائد ممالک میں فعال ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے ذہین ترین افراد کو امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عالمی چیلنجز کا حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
سکالرشپ میں کیا کیا شامل ہے؟
کامیاب امیدواروں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی:
یونیورسٹی کی مکمل ٹیوشن فیس۔
ماہانہ وظیفہ (رہائشی اخراجات کے لیے)۔
پروگرام کے دوران محدود ہیلتھ انشورنس۔
امریکہ میں تحقیق اور تعلیم کے لیے مکمل مالی معاونت۔
کون اپلائی کر سکتا ہے؟ (اہلیت کا معیار)
اس پروگرام کے لیے انتخاب خالصتاً میرٹ اور قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
قومیت: امیدوار کا یو اے ای کا شہری یا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے (خلاصۃ القید/فیملی بک کا حامل ہونا لازمی ہے)۔
درخواست دہندہ کے پاس کسی تسلیم شدہ ادارے سے بیچلر ڈگری ہونی چاہیے۔
ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جن کا پہلے امریکہ میں رہنے یا پڑھنے کا تجربہ نہ ہو۔
انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے (کمزور انگریزی والے امیدواروں کو مین کورس سے پہلے انگلش پروگرام کرایا جا سکتا ہے)۔
شعبہ ہائے تعلیم
فل برائٹ پروگرام کے تحت تقریباً تمام شعبوں میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے، بشمول:
سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ (STEM)
انسانیات (Humanities) اور سوشل سائنسز
پبلک ہیلتھ اور نرسنگ ایڈمنسٹریشن
کلینیکل میڈیسن اور نرسنگ (جس میں براہ راست مریض کا علاج شامل ہو) کی اجازت نہیں ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل apply.iie.org/ffsp2027 پر جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ‘ایمی ڈیسٹ’ (Amideast) کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
