American Airlines Jet Pulled From Service After Possible Shooting Incident

طیارہ (فلائٹ AA923) 22 فروری کو میامی سے کولمبیا کے شہر میڈلین گیا تھا اور اگلی صبح 23 فروری کو (فلائٹ AA924) واپس میامی پہنچا۔

Editor News

واشنگٹن(ویب ڈیسک): کولمبیا سے میامی پہنچنے والے امریکن ایئرلائنز کے ایک بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کے ونگ (پر) میں مشتبہ گولیوں کے نشانات ملنے کے بعد ہوا بازی کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وفاقی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

طیارہ (فلائٹ AA923) 22 فروری کو میامی سے کولمبیا کے شہر میڈلین گیا تھا اور اگلی صبح 23 فروری کو (فلائٹ AA924) واپس میامی پہنچا۔

طیارے کے لینڈ کرنے اور مسافروں کے اترنے کے بعد معمول کے معائنے کے دوران عملے نے طیارے کے دائیں ونگ (Right Aileron) پر سوراخ پائے، جن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ گولیوں کے نشانات ہیں۔

تحقیقات: ایئرلائن کے مطابق طیارے کو فوری طور پر سروس سے ہٹا کر مرمت کے لیے ڈلاس (DFW) منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ زمین پر ہوئی یا پرواز کے دوران کم بلندی پر۔

خوش قسمتی سے پرواز کے دوران کوئی غیر معمولی صورتحال پیش نہیں آئی اور تمام مسافر و عملہ محفوظ رہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ برسوں میں سویلین طیاروں پر فائرنگ کے واقعات بڑھے ہیں۔ نومبر 2024 میں بھی ہیٹی میں ایک طیارے پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد وہاں پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ فی الحال کولمبیا کے لیے فلائٹ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *