نیویارک میں پاوربال کے تین ٹکٹ ایک لاکھ ڈالر کے فاتح

ہ تینوں جیتنے والے ٹکٹ پاوربال پاور پلے کے تحت ایک لاکھ ڈالر کے انعام کے حامل تھے

Atif Khan

نیویارک: پیر کی شب ہونے والی پاوربال قرعہ اندازی میں نیویارک میں تین خوش نصیب افراد نے ایک ایک لاکھ ڈالر جیت لیے۔

منگل کی دوپہر تک پاوربال کا بڑا جیک پاٹ ٹکٹ تاحال کلیم نہیں کیا گیا، جس کے بعد انعامی رقم بڑھ کر اندازاً 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ تینوں جیتنے والے ٹکٹ پاوربال پاور پلے کے تحت ایک لاکھ ڈالر کے انعام کے حامل تھے۔ حکام کے مطابق یہ ٹکٹ نیویارک کی تین مختلف جگہوں سے فروخت کیے گئے۔

پاوربال کے جیتنے والے ٹکٹ درج ذیل مقامات پر فروخت ہوئے:
بیئر ورلڈ، 590 روٹ 211 ایسٹ، مڈل ٹاؤن
نیو مون ریور اِنک، 529 ویسٹ 207 اسٹریٹ، مین ہیٹن
سموک فور لیس، 59 نارتھ پلینک روڈ، نیوبرگ

پاوربال کی اگلی قرعہ اندازی کرسمس ایو کو رات 10 بج کر 59 منٹ (ای ایس ٹی) پر ہوگی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *