نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے نے ایک عوامی انتباہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو حال ہی میں نامعلوم یا اسپیمنگ کے ذریعے اسپوف کیے گئے نمبروں سے فون اور وہاٹس ایپ کالز موصول ہو رہی ہیں۔
ان کالز میں بعض افراد خود کو قونصل خانہ، ایف آئی اے یا پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ظاہر کرتے ہیں اور دھوکا دینے کے لیے جعلی دستاویزات یا یونیفارمز بھی استعمال کرتے ہیں۔
قونصل خانے نے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی غیر ضروری طور پر فون یا وہاٹس ایپ کے ذریعے کسی سے ذاتی معلومات، کاغذات یا کسی قسم کی ادائیگی کا مطالبہ نہیں کرتا۔ اس نوعیت کی تمام کالز جعلی ہیں اور کمیونٹی سے کہا گیا ہے کہ ان پر ہرگز توجہ نہ دیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی فرد کو ایسی کوئی مشکوک کال موصول ہو تو وہ اپنی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کرے اور واقعے کی تفصیل یا دستیاب ثبوت کے ساتھ فوری طور پر قونصل خانے کو درج ذیل ای میل پر رپورٹ کرے:
قونصل خانے نے کمیونٹی کو خبردار رہنے اور اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
