British High Commission Launches e-Visa System for Pakistan Applicants

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے ویزا حاصل کرنے کا عمل تیز اور سادہ ہو گیا ہے۔

Editor News

اسلام آباد (ویب ڈیسک): برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے سفری عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے باقاعدہ طور پر نئے ڈیجیٹل ویزا نظام (e-Visa) کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب پاسپورٹ پر روایتی ویزا اسٹیکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کامیاب درخواست گزاروں کو اب پاسپورٹ پر اسٹیکر کے بجائے ای میل کے ذریعے ویزا کی تصدیق فراہم کی جائے گی اور ان کا امیگریشن ریکارڈ ڈیجیٹل ہوگا۔

بائیومیٹرکس مکمل کرنے کے بعد درخواست گزاروں کو اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جو کہ ایک بڑا ریلیف ہے۔

ای ویزا نظام کو پہلے سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے، جس سے سفری دستاویزات کے گم ہونے یا خراب ہونے کا خدشہ ختم ہو جائے گا۔
مسافر ایک مخصوص ‘شیئر کوڈ’ کے ذریعے بارڈر کنٹرول پر اپنا ویزا اسٹیٹس
ثابت کر سکیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ویزا کی اہلیت کے معیار، فیس اور پراسیسنگ کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بائیومیٹرکس کے لیے ویزا سینٹر میں حاضری اب بھی لازمی ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے ویزا حاصل کرنے کا عمل تیز اور سادہ ہو گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *