وینزویلاکابحران:پاکستان کاتمام فریقین کوتحمل کامشورہ

پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں

Editor News

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی اور امریکی فوجی کارروائی کے بعد وہاں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ، طاہر حسین اندرابی نے زور دیا کہ اس بحران کا حل صرف اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے احترام میں ہی پوشیدہ ہے۔

پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ مزید خون ریزی اور عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

بیان میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتِ پاکستان وینزویلا میں مقیم اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے وینزویلا کے عوام کی سلامتی اور بہتری سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

یہ بیان ایک ایسے نازک وقت میں آیا ہے جب امریکی افواج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکہ منتقل کر دیا ہے۔ اس واقعے نے عالمی سطح پر سفارتی تناؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *