Whiteout Conditions Expected as Major Winter Storm Hits New York

بارش مکمل طور پر برف باری میں تبدیل ہو جائے گی، جس کی رفتار 1.5 سے 2 انچ فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

Editor News

نیویارک(ویب ڈیسک): نیویارک سٹی اور گردونواح کے علاقوں (Tri-state) کے لیے ‘بلیزارڈ وارننگ’ (شدید برفانی طوفان کی وارننگ) جاری کر دی گئی ہے۔ ایک طاقتور ‘نار ایسٹر’ طوفان تیزی سے اس طرف بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں 13 سے 17 انچ تک برف باری کا امکان ہے۔

نیویارک سٹی آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ (OEM) کے مطابق، شدید برف باری کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی، جس سے ‘وائٹ آؤٹ’ (Whiteout) یعنی بصارت کے صفر ہونے کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سب سے زیادہ اثرات اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک متوقع ہیں۔

اتوار صبح 6 بجے: ہلکی برف باری یا بارش اور برف کا ملا جلا آغاز۔

بارش مکمل طور پر برف باری میں تبدیل ہو جائے گی، جس کی رفتار 1.5 سے 2 انچ فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

اتوار رات 10 بجے سے پیر صبح 10 بجے تک: طوفان کا عروج، جہاں برف باری کی رفتار 2 سے 3 انچ فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

اتوار کی رات 1 بجے سے پیر کی دوپہر 1 بجے تک شدید ہواؤں کی وجہ سے برف اڑے گی اور راستے نظر آنا بند ہو جائیں گے۔

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتوار کو برف باری شروع ہونے سے پہلے اپنی اشیاء خوردونوش (Groceries) مکمل کر لیں، ادویات کا ذخیرہ کر لیں اور سفر سے متعلق ضروری منصوبے بنا لیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *