خصوصی رپورٹ: وقار علی خان
لاس ویگاس: امریکہ میں منعقد ہونے والا میجک (MAGIC) فیشن ٹریڈ شو 2026 اس وقت عالمی فیشن انڈسٹری کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 17 سے 19 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں دنیا بھر کے 2,000 سے زائد نمائش کنندگان (exhibitors) شریک ہیں۔

لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ میلہ شمالی امریکہ کا سب سے بڑا ملبوسات اور ٹیکسٹائل کا ایونٹ مانا جاتا ہے۔ اس بار ایونٹ میں جدید سپورٹس ویئر، خواتین کے فیشن ایبل ملبوسات، جوتے اور ایکسیسریز کے جدید ترین ڈیزائنز پیش کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے یہ ایونٹ ہمیشہ سے اہم رہا ہے، کیونکہ امریکہ پاکستانی گارمنٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام ایک خصوصی “پاکستان پویلین” قائم کیا گیا ہے۔ اس پویلین میں پاکستان کے نامور مینوفیکچررز اور برانڈز اپنے معیاری ملبوسات اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کر رہے ہ
یں۔

پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PRGMEA) اور ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PHMA) نے اس ایونٹ کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے ایک کلیدی موقع قرار دیا ہے۔
عالمی خریداروں کی جانب سے پاکستان کی ڈینیئم (Denim)، ہوزری اور ہوم ٹیکسٹائل کی مصنوعات میں گہری دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر امریکی مارکیٹ میں پاکستانی کاٹن اور پائیدار (Sustainable) فیشن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ایونٹ میپ: https://lasvegasfeb.fashionresource.com/newfront/page/event-overview
رجسٹریشن کےلئے :https://www.magicfashionevents.com/events/magic-las-vegas/about/
