نیویارک (ویب ڈیسک): منگل کے روز نیویارک کے علاقے مینہٹن میں چینی نئے سال کے حوالے سے بڑی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سال کو روایتی طور پر “گھوڑے کا سال” نام دیا گیا ہے، جو ایشیائی برادری کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
جشن کا آغاز صبح 11 بجے سارہ ڈی روزویلٹ پارک (Sara D. Roosevelt Park) میں پٹاخوں اور ثقافتی فیسٹیول سے ہوگا۔
چینی روایات کے مطابق، پٹاخے چلانے کا مقصد بدروحوں کو بھگانا اور نئے سال کا خیرمقدم کرنا ہے۔
تقریب میں پٹاخوں کے ساتھ ساتھ مشہور ‘ڈرائگن ڈانس’ اور روایتی موسیقی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ ایونٹ عوام کے لیے بالکل مفت ہے۔
چینی نئے سال کی تقریبات صرف ایک دن تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ یہ 15 دنوں تک جاری رہنے والا ایک طویل جشن ہے، جس کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں مزید پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔
