جدہ(ویب ڈیسک): پاکستان شوبز کے معروف جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان نے مصروفیات سے وقفہ لے کر حال ہی میں سعودی عرب کا روحانی سفر کیا، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ کی حاضری بھی دی۔
اس سفر کے دوران مکہ مکرمہ سے شیئر کی گئی ان کی تصاویر میں دونوں نہایت پُرسکون اور مطمئن نظر آئے، جنہیں مداحوں نے بھرپور پسند کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایک دہائی سے زائد عرصہ پہلے شادی کرنے والی یہ جوڑی آج بھی اپنی کامیاب ازدواجی زندگی اور شوبز کیریئر کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہے، جبکہ 2026 میں رمضان سے قبل کیا گیا ان کا یہ روحانی سفر سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔
