قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی لانگ آئی لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات

قونصل جنرل نے وفد کا خیرمقدم کیا اور تنظیم کے نو منتخب عہدیداروں کو ان کی حالیہ کامیابی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

Editor News

نیویارک: نیویارک میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے “پاکستان امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ” (PACOLI) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

قونصل جنرل نے وفد کا خیرمقدم کیا اور تنظیم کے نو منتخب عہدیداروں کو ان کی حالیہ کامیابی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم کے ممبران کے جذبے اور عزم کو سراہا۔

ملاقات کے دوران عامر احمد اتوزئی نے لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی برادری کو متحد کرنے، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور شہری و سماجی معاملات میں کمیونٹی کی شرکت بڑھانے کے حوالے سے PACOLI کے کردار کی تعریف کی۔

گفتگو کے دوران تنظیم کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قونصلیٹ اور کمیونٹی تنظیموں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح کے لیے بہتر اقدامات کیے جا سکیں۔

قونصل جنرل نے قونصلیٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *