نیو جرسی: نیو جرسی کے ایک معروف ہیلتھ سسٹم، ‘کیپیٹل ہیلتھ’ (Capital Health) نے 2023 میں ڈیٹا کی چوری (Data Breach) سے متعلق ایک کلاس ایکشن مقدمے میں 45 لاکھ ڈالر کا تصفیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
کیپیٹل ہیلتھ، جو کینسر کے علاج اور ایمرجنسی کیئر جیسی خدمات فراہم کرتا ہے، پر الزام تھا کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ کمپنی نے اپنی کسی غلطی یا قانونی خلاف ورزی کا اعتراف نہیں کیا، لیکن قانونی کارروائی کو ختم کرنے کے لیے اس خطیر رقم کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔ اس ڈیٹا ہیکنگ کے دوران صارفین کے سوشل سیکیورٹی نمبرز اور طبی معلومات (Clinical information) جیسی حساس تفصیلات چوری ہوئی تھیں۔
تصفیہ (Settlement) کے لیے کون اہل ہے؟
وہ تمام افراد جن کی ذاتی معلومات 11 نومبر سے 26 نومبر 2023 کے درمیان کیپیٹل ہیلتھ کے ڈیٹا ہیکنگ کے واقعے میں متاثر ہوئی تھیں۔
آپ کو کتنی رقم مل سکتی ہے؟ متاثرہ افراد درج ذیل میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس چوری شدہ ڈیٹا کے باعث ہونے والے مالی نقصان کے ثبوت (جیسے رسیدیں یا بینک اسٹیٹمنٹ) موجود ہیں، تو آپ 5,000 ڈالر تک وصول کر سکتے ہیں۔
ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں 100 ڈالر کی نقد رقم ادا کی جائے گی۔
تمام اہل ممبران کو تین سال کے لیے ‘کریڈٹ مانیٹرنگ’ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
اس سیٹلمنٹ میں اپنا کلیم (دعویٰ) جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
