لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

زوہران ممدانی نےپاکستانی گلوکارشمعون اسماعیل کوپسندیدہ قراردےدیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک میئر زہران ممدانی (Zohran Mamdani) نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے معروف پاکستانی گلوکار اور ریپر شمعون اسماعیل کی موسیقی کے مداح ہیں اور ان کے گانے باقاعدگی سے سنتے آ رہے ہیں۔

امریکی جریدے ‘رولنگ اسٹون’ (Rolling Stone) کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب زہران ممدانی سے ان کی موجودہ میوزک پلے لسٹ کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ ان کی پلے لسٹ میں متنوع ثقافتی رنگ شامل ہیں۔

زہران ممدانی نے بتایا کہ وہ یوگنڈا کے مشہور میوزک گروپ ‘ریڈیو اینڈ ویزل’ (Radio & Weasel) اور امریکی فنکارہ کیسی مسگریوز (Kacey Musgraves) کے ساتھ ساتھ پاکستانی ریپر شمعون اسماعیل کو بھی کافی عرصے سے سن رہے ہیں۔

متنوع ثقافتی پس منظر رکھنے والے زہران ممدانی کا موسیقی اور فن سے گہرا تعلق رہا ہے اس سے قبل انہوں نے بھارتی نژاد امریکی ریپر ہیمانشو سوری (Heems) سے متاثر ہو کر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا ذکر کیا تھا۔

ان کی انتخابی کامیابی کے موقع پر بالی ووڈ کے مشہور گانے ‘دھوم مچالے’ پر ان کا جشن بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا، جو ان کی جنوبی ایشیائی موسیقی اور ثقافت سے گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔