مشہوراینیمیٹڈسیریز”چائنیزفوک ٹیلز”کی تخلیقی دنیاپر مبنی نمائش کاآغاز

نمائش کی خاص بات یہ ہے یہ نمائش روایتی چینی جمالیات اور جدید انٹرایکٹو ٹیکنالوجی کا ایک حسین سنگم ہے،

Editor News

شنگھائی(ویب ڈیسک): چین کے شہر شنگھائی کے ضلع جنگ آن (Jing’an) میں واقع ‘ایج پلازہ’ میں جمعہ کے روز ایک منفرد آرٹ نمائش “Yao — Chinese Folktales” کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس نمائش میں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی اینیمیٹڈ شارٹ فلم ‘Nobody’ کے اصل خاکے (sketches) پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

نمائش کی خاص بات یہ ہے یہ نمائش روایتی چینی جمالیات اور جدید انٹرایکٹو ٹیکنالوجی کا ایک حسین سنگم ہے، جہاں آنے والے مہمانوں کو ایک طلسماتی دنیا کا سفر کروایا جاتا ہے۔

یہ نمائش 2,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہےاوراسے 4 ابواب اور 17 مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہاں 300 سے زائد پردے کے پیچھے کے فنی نمونے موجود ہیں، جن میں فلم ‘Nobody’ کے اوریجنل اسکیچز سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہیں۔

زائرین کے لیے 3D انٹرایکٹو عناصر اور تھیٹر کے امتزاج سے ایک دلچسپ ماحول تیار کیا گیا ہے، جبکہ ہاتھ سے تراشے گئے کٹھ پتلیوں (puppets) کا شو بھی اس کا حصہ ہے۔

نمائش کے تعلیمی مشیر، ژوئی تیان چونگ (Xue Tianchong) کے مطابق:
“اس ایونٹ کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کس طرح روایتی چینی ثقافتی عناصر کو عصری آرٹ کی شکل دے کر آج کے دور کے ناظرین کے لیے مزید دلکش بنایا جا سکتا ہے۔”

اس نمائش کو ‘Damai Unlimited Art’ اور ‘Shanghai Film Infinity’ کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے ‘Damai App’ پر ایسے ٹکٹ پیکیجز بھی دستیاب ہیں جن میں نمائش کے داخلے کے ساتھ ساتھ شنگھائی ڈزنی لینڈ ریزورٹ یا شنگھائی وائلڈ اینیمل پارک کے واؤچرز بھی شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *