ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بنگلادیش باہر، اسکاٹ لینڈ شامل

اسکاٹ لینڈ اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر ہے اور حالیہ برسوں میں اس کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

Editor News

دبئی(ویب ڈیسک):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ کا حصہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم نے بھارت میں جا کر کھیلنے سے معذرت کی تھی، : آئی سی سی نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو مسائل حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا، جو پورا ہونے پر کوئی مثبت جواب نہ مل سکا۔جس کے بعد آئی سی سی نے یہ قدم اٹھایا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق، بنگلادیش کے مطالبات ادارے کی پالیسیوں اور بورڈ کے فیصلوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

اسکاٹ لینڈ اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر ہے اور حالیہ برسوں میں اس کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

2024 کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ 2021 کے ایونٹ میں وہ بنگلادیش کو شکست دے کر اپنی اہمیت ثابت کر چکے ہیں۔

آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کو باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ اگرچہ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ابھی تک فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ذرائع اسے بنگلادیش کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *