ایران پر نئی امریکی پابندیوں کےبعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ

امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی ترسیل میں ملوث 9 بحری جہازوں اور 8 متعلقہ کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Editor News

نیویارک(ویب ڈیسک): جمعہ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے، ایرانی تیل لے جانے والے جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور مشرقِ وسطیٰ کی طرف بحری بیڑہ (Armada) بھیجنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

برینٹ کروڈ (Brent Crude)کی قیمت میں 1.93 ڈالر (3 فیصد) اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 65.99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.80 ڈالر (3 فیصد) اضافے کے ساتھ 61.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دونوں بینچ مارکس 14 جنوری کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہیں اور ہفتہ وار بنیادوں پر ان میں 2.5 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے تہران کو احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنانے یا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے خلاف سخت وارننگ دی ہے۔

ایک امریکی اہلکار کے مطابق، آنے والے دنوں میں ایک طیارہ بردار جہاز اور گائیڈڈ میزائل تباہ کن بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ پہنچ جائیں گے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی ترسیل میں ملوث 9 بحری جہازوں اور 8 متعلقہ کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اوپیک (Opec) کے مطابق ایران یومیہ 32 لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا ہے اور وہ سعودی عرب، عراق اور متحدہ عرب امارات کے بعد اوپیک کا چوتھا بڑا پیدا کار ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے علاوہ قازقستان میں بھی تیل کی سپلائی متاثر ہے۔ شیوران (Chevron) کے مطابق قازقستان کے تینگز (Tengiz) آئل فیلڈ میں آگ لگنے کے بعد سے ابھی تک پیداوار بحال نہیں ہو سکی ہے، جس نے عالمی سپلائی کے حوالے سے تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *