کوئینزاوربروکلین میں نوجوانوں کےلیےنئےہیلتھ کلینکس کا افتتاح

اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت کے نظام سے جوڑنا، ان کی صحت میں بہتری لانا اور ایمرجنسی رومز پر بوجھ کم کرنا ہے۔

Editor News

نیویارک: میئر زہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک کے نوجوانوں کی سہولت کے لیے دو نئے طبی مراکز فعال کر دیے گئے ہیں۔ یہ کلینکس ‘نیویارک سٹی ہیلتھ پلس ہاسپٹلز’ (NYC Health + Hospitals) کوئینز اور بروکلین کے ‘ووڈہل’ (Woodhull) ہسپتال میں قائم کیے گئے ہیں۔

میئر ممدانی کے مطابق، ان کلینکس میں ہر مریض کی دیکھ بھال کے لیے ماہرین کی ایک مکمل ٹیم موجود ہوگی، جس میں سوشل ورکر (سماجی کارکن), ماہرِ نفسیات (Psychiatrist), نرس, یوتھ پیئر اور فیملی ایڈووکیٹ شامل ہونگے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت کے نظام سے جوڑنا، ان کی صحت میں بہتری لانا اور ایمرجنسی رومز پر بوجھ کم کرنا ہے۔

میئر ممدانی نے ایک اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا:”تقریباً 90 فیصد نوجوان 21 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنے ذہنی صحت کے معالج سے رابطہ ختم کر دیتے ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی اس کمی کے نوجوانوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کلینکس ایسی جگہیں بنیں جہاں نوجوان بلا جھجھک رجوع کر سکیں۔”

نیویارک کے نوجوان ان کلینکس میں اپوائنٹمنٹ کے لیے ‘NYC Health + Hospitals’ کے نمبر 1-844-NYC-4NYC پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *